پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے وفد کی وی سی جامعہ پشاور سے ملاقات، یوم حسینؑ کے حوالے سے گفتگو

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ پشاور سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈویژنل صدر حسن رضا، یونٹ صدر پشاور یونیورسٹی یونٹ دانش علی و کابینہ شامل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر نعیم قاضی کے ساتھ جامعہ پشاور کے مختلف مسائل بالخصوص طلباء کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دوران ملاقات آئی ایس او پشاور یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے ہونے والے سالانہ پروگرام "یوم حسین ع” کے متعلق بھی تفصیلاً ڈسکشن ہوئی، جس میں پچھلے سال یوم حسین ع کے موقع پر درپیش نہ خوشگوار مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم قاضی نے پروگرام کے حوالے سے  یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button