دنیا

اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کو اشتعال دلانے کی کوشش تھی، لاوروف

شیعہ نیوز: روسی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس کے دفتر کے سربراہ کا قتل ایران کو اشتعال دلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق "سرگئی لاوروف”، روسی وزیر خارجہ، نے ہفتے کے روز راشاتودی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا اور بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہوگا۔ اسماعیل ہنیہ کا قتل تہران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش کی گئی کہ ایران کو اشتعال دلایا جائے اور اسی وجہ سے حماس کے دفتر کے سربراہ کا قتل ہوا۔ روسی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا کہ غزہ کے بحران کے وسیع تر علاقائی تنازعے میں تبدیل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ لاوروف نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ ایران کے رہنما ذمہ دارانہ اور متوازن موقف اختیار کریں گے اور علاقائی کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button