اہم پاکستانی خبریں

ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے، 74 فیصد نوجوان کہتے ہیں پاکستان میں نہیں رہنا۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک پوزیشن ہولڈرز طلبا کے اعزاز میں جوہر ٹاون لاہور میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 100میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150میگاواٹ دکھایا گیا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ہر دور میں آئی پی پیز سے معاہدے کئے، بجلی کا بل مکان کے کرائے سے زیادہ آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دائیں اور بائیں اے ٹی ایم ہوں تو اکیلا بندہ کیا کرے گا، مفاد پرست طبقہ ان پارٹیوں میں موجود ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیڈر دعوے کرتا ہے اور پارٹی عوام کو لوٹ رہی ہوتی ہے، ہمیں اپنی سوچ، طرز سیاست اور تمام معاملات پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے ہیں، 74فیصد نوجوان کہتے ہیں پاکستان میں نہیں رہنا، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہوگی، کون سا تعلیمی ادارہ جہاں منشیات نہیں مل رہی، افسوس ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہیں، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے، تھانوں میں رشوت کا نظام اوپر تک چلتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button