پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین کی وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ سے ملاقات
واضح رہے کہ کوہاٹ سے خرلاچی براستہ پارہ چنار 192 کلومیٹر کی نئی ریلوے لائن کیلئے بجٹ 25-2024 میں فنڈز رکھ لیئے گئے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کا ایم این اے نسیم علی شاہ صاحب کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ صاحب سے انکے آفس میں ملاقات۔
ملاقات میں کوہاٹ ٹو پارہ چنار ریلوے لائن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ کوہاٹ سے خرلاچی براستہ پارہ چنار 192 کلومیٹر کی نئی ریلوے لائن کیلئے بجٹ 25-2024 میں فنڈز رکھ لیئے گئے-
یہ بھی پڑھیں: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
یہ لائن کوئلے کی ترسیل کیلئے 573 کلومیٹر طویل ازبکستان-افغانستان-پاکستان منصوبے کا حصّہ ہے- ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ یہ ریلوے منصوبہ تاشقند, کابل اور کوہاٹ کو آپس میں ملا دیگا-