پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کی مجلس اعلى اسلامى عراق کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی سے بغداد میں ملاقات
اس موقع پرعراق وپاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات ، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشھداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراھمی ومحبت وایثار جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی وفد کے ہمراہ مجلس اعلى اسلامى عراق کے سربراہ اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر علامہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی سے بغداد میں ملاقات ۔
اس موقع پرعراق وپاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات ، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشھداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراھمی ومحبت وایثار جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ براہ راست مذاکرات کے امکان کو رد کردیا
اس کے علاوہ اھل غزہ وفلسطین پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ انسانیت سوز جرائم وبربریت کی مذمت کی گئی اور فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور مظلومین فلسطین وکشمیر کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔