غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا 334 واں روز، امریکی مدد سے قتل عام جاری
شیعہ نیوز: امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کردہ تعاون اور مدد سے قابض صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل 334ویں روز نسل کشی میں جاری ہے۔ تازہ قتل عام میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بے گھر افراد کے ھجوم اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
آج صبح غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات میں کیمپ 1 میں الحر خاندان کے گھر کے نیچے فون چارجنگ پوائنٹ پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم شہادت خاتم الانیباء اور حضرت امام حسنؑ عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
صیہونی فوج نے خان یونس کے جنوب مغرب میں بمباری کی۔ خان یونس کے جنوب مغرب میں علاقائی پارک کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا اور رفح کے شمال مغرب میں رہائشی چوکوں کو اڑا دیا۔
غزہ کے علاقے الدراج میں المدعون خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری سے ایک شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر کے مشرق میں الدرج کلینک کے قرب و جوار میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آج صبح کے وقت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے الزیتون محلے کے صفد سکول پر بمباری میں شہید ہونے والے رجب مشتہی اور خالد بلبل کی لاشیں نکالیں۔
قابض صیہونی فوج نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں شمالی الزیتون محلے کو نشانہ بنایا۔
صیہونی فوج نے رفح شہر کے شمال میں رہائشی چوکوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
قابض صیہونی فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے مشرق میں کشکو روڈ پر درویش خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔
صیہونی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔