مشرق وسطی

اپنے موقف سے عقب نشینی اختیار نہیں کریں گے، اسامہ حمدان

شیعہ نیوز: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنے جائز مطالبات سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حامی یورپی ممالک اور امریکہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کو صہیونی حکومت کی شرائط تسلیم کرنے اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کررہے ہیں تاہم حماس کے رہنماوں نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ فلسطینی اپنے جائز مطالبات سے کبھی عقب نشینی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کا حملہ

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود کو صلح کا حامی قرار دیتا ہے لیکن ابھی تک اسرائیل پر کسی قسم کا دباؤ نہیں لگایا ہے۔

حمدان نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ہونے والے صلح کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن نیتن یاہو پر صلح قبول کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں لگارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کسی نئی تجویز کو قبول نہیں کرے گی۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ نیتن یاہو کو وہ صلح نامہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے جس کو پہلے ہی حماس نے قبول کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button