مقبوضہ فلسطین، 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسرے صہیونی جنرل مستعفی
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی برّی افواج کے کمانڈر کے استعفے کے بعد اس حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ نے بھی مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ "ڈور اسراف” نے باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
العالم نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے چھ اعلیٰ پولیس افسران مستعفی ہو چکے ہیں جو جو داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی زیر نگرانی تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس پر امریکی الزامات، فلسطین کی مزاحمتی کمیٹی نے حماس کی حمایت کا اعلان کیا
گزشتہ روز شمالی پولیس بریگیڈ کے کمانڈر شوکی تحاوکا نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسی دوران صہیونی زمینی افواج کے کمانڈر میجر جنرل تامیر یدائی کا استعفی بھی سامنے آیا۔
یدائی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مستعفی ہونے والے اہم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔ ادھر صہیونی ٹی وی چینل 7 نے خبر دی ہے کہ یونٹ 8200 کے انٹیلی جنس کمانڈر بریگیڈیئر یوسی سریئل بھی جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کو روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر اسرائیلی حکام کی بڑھتی ہوئی الجھن کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سلسلے میں صیہونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروس اور پولیس میں استعفوں کی وسیع لہر سیکورٹی فورس کے مستقبل میں بنیادی تبدیلیوں کا باعث بنے گی جو صیہونی انتظامی ڈھانچے کی شکست و ریخت کا پتہ دیتی ہے۔