پاکستانی شیعہ خبریں

ملک میں عدل و انصاف کے نظام کو فروغ دیا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بدولت پاکستان قائم و دائم ہے۔ اسکی بقاء جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام سے بھی وابستہ ہے۔ حکومت پاکستان میں امن کے قیام کے لئے مسائل کے سیاسی حل پر توجہ دے۔ انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم نے جدوجہد کرکے آزادی حاصل کی اور اس کی بقاء کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی استحکام پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اسی صورت میں خود مختار اور آزاد ہوگا جب ہمارے تمام فیصلے قوم کے منتخب نمائندے قومی اسمبلی میں کرے۔ یہ فقط قانون اور آئین کی بالادستی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اکائیوں سے بات چیت اور اعتماد کی بحالی اشد ضروری ہے۔ ملک میں عدل و انصاف کے نظام کو فروغ دیا جائے۔ موجودہ حکمران ملک کی حالت ابتر کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم یہی مطالبہ کر رہی ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں سے سبق سیکھ کر ملک کے استحکام پر توجہ دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button