مشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، درجنوں مظاہرین گرفتار

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف صہیونی عوام کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور دوسرے شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے ہیں۔ تصادم کے دوران پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جو نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ صہیونی یرغمالیوں کے خاندانوں کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں پندرہ لاکھ اور دیگر شہروں میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button