دنیا

اسرائیل حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، صیہونی قیدی

شیعہ نیوز: غزہ پٹی سے واپس آنے والے ایک صہیونی قیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں تحریک حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

غزہ پٹی سے واپس آنے والی صہیونی قیدی عدینا موشیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی فوج حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی اور اس حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم ، شاباک نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ پٹی کی کی سرنگوں کا نقشتہ تیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ایران سے وابستہ مرکز پر حملے کا دعوی بے بنیاد ہے، ناصر کنعانی

انہوں نے زور دیا کہ شباک نے مجھ سے سرنگوں کا نقشہ تیار کرنے کو کہا اور میں نے جواب دیا کہ میں فنکار نہیں ہوں۔ شاباک کی درخواست کی وجہ یہ ہے کہ وہ سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ غزہ پٹی کی سرنگیں بہت چوڑی اور لمبی ہیں اور غزہ پٹی کے تمام حصوں میں زیر زمین واقع ہیں۔ غزہ پٹی میں صرف ایک سرنگ نہیں ہے بلکہ کئی سرنگوں کا جال ہے جو لامتناہی ہے۔

غزہ پٹی سے واپس آنے والی اس صہیونی قیدی نے مزید کہا کہ فوجی دباؤ (صیہونی) قیدیوں کی واپسی میں مددگار نہیں ہے۔

نیتن یاہو جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ اور فوج غزہ پٹی میں حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button