امریکی عہدیدارکے قتل کی سازش کے جھوٹے الزام میں شیعہ جوان آصف رضا مرچنٹ پر فرد جرم عائد
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے روابط تھے جس نے سازش تیار کی
شیعہ نیوز : امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کےجھوٹے الزام میں آصف رضا مرچنٹ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔کراچی سے تعلق رکھنے والے جوان آصف رضا مرچنٹ کو پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے سازش کو ناکام بنا دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی، امریکی شہریوں کے خلاف سازشوں میں ساتھ دینے والوں کا احتساب جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیؐ پر 5 روزکیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے روابط تھے جس نے سازش تیار کی، ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دہشت گردوں سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کو جولائی 2024ء میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آصف مرچنٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے بعد کراچی میں ان کے عزیز واقارب کے گھروں پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے چھاپے بھی مارے تھےاور ان کے قریبی دوست احباب سے تحقیقات بھی کیں تھیں۔