دنیا

برازیل نے سٹارلنگ کے سربراہ ایلن مسک کے اثاثے منجمد کردیے

شیعہ نیوز: برازیل کی عدالت نے ایکس اور سٹارلنگ کے سربراہ ایلن مسک پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

رشیا ٹوڈے نے کہا ہے کہ برازیل اور ایلن مسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے بعد ایلن مسک کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اگست کے اواخر میں برازیل کی عدالت کے جج نے ایکس کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد ادارے کے سربراہ ایلن مسک تین ملین سے زائد اثاثے منجمد کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کئی محاذوں پر لڑنے کے لئے افرادی قوت نہیں ہے، تل ابیب کا واویلا

برازیلی جج نے ایلن مسک کا اکاونٹ منجمد کرنے کے علاوہ کمپنی کے دفتر اور مالی وسائل بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایلن مسک نے عدالتی حکم کے بارے میں بارے میں اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ سٹارلنک کے اکاونٹ بند کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا تھا کہ برازیل کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

دوسری طرف برازیلی جج نے انتباہ کیا ہے کہ ایکس استعمال کرنے کے لئے وی پی این استعمال کرنے والوں پر روزانہ تقریبا 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button