مشرق وسطی

اردن، فلسطین کے حق میں عوامی مظاہرہ، اردنی شہری کی لاش واپس لانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اردن کے دارالحکومت میں عوام نے فلسطین کے حق میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صہیونیوں پر حملے میں شہید ہونے والے اردنی شہری کی لاش واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں ہزاروں شہریوں نے غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا اور گذشتہ دنوں الکرامہ میں صہیونیوں پر حملے کے الزام میں گرفتار دو اردنی باشندوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل نے سٹارلنگ کے سربراہ ایلن مسک کے اثاثے منجمد کردیے

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے گذشتہ دنوں حملہ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اردنی شہری ماھر الجازی اور القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔

یاد رہے کہ ماھر الجازی ٹرک ڈرائیور ہے جس نے الکرامہ کراسنگ پوائنٹ پر فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملے کے دوران صہیونی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ماھر خود بھی شہید ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button