دنیا

پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی، روسی میڈیا کا دعویٰ

شیعہ نیوز: روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی، جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزراء اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی اسی ہفتے میٹنگ میں کارروائی کی منظوری دی تھی۔ دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی امانی کے بارے میں ان کی اہلیہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی طبعیت ٹھیک ہے۔

لبنانی حکومت اور ایران نے بھی ان سائبر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل ہی پر عائد کی تھی جبکہ حزب اللّٰہ نے انتقامی کارروائی کی دھمکی ہے۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں سے 9 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں حزب اللّٰہ کے رکن اسمبلی علی عمار کا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ 28 سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شام میں پیجر دھماکوں سے بھی سات افراد مارے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button