مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

المرج بیس پر حزب اللہ کا حملہ، 7صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے آج صبح صیہونی حکومت کے ایک المرج فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ "کریات شمعونہ اور میسکاف عام” کے درمیانی کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی شمالی علاقے ایک سنگین واقعے کی خبر دی اور علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایمبولینس بھیجنے کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت پر صہیونی سائبر حملے، حزب اللہ کا جواب یقینی ہے، لبنانی وزیرخارجہ

اسرائیلی ذرائع نے 6 صیہونیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کے بچنے کی امید نہیں، جبکہ باقی6 کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

اس سے پہلے حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا تھا کہ جمعرات کی صبح 7 بجکر 45 منٹ پر اسرائیل کے المرج نامی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے متعدد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نےالمرج بیس پر حزب اللہ کے حملے کے دوران ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button