پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جیکب آباد، سانحہ شب عاشور کی برسی سے متعلق اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز: شہدائے سانحہ شب عاشور جیک آباد کی نویں برسی کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، مسجد و امام بارگاہ باب الحسن کے سید لال شاہ بخاری، متولی مرکزی امام بارگاہ سید علی اصغر شاہ، خطیب اہل بیت حسین بخش عابدی، سید وسیم شاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء کا پاکیزہ لہو یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی مثال اس شمع کی طرح ہے جو خود جل کر محفل بشریت کو روشنی عطا کرتی ہے۔ ہم نے شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو سال گزر جانے کے باوجود سانحہ شب عاشورا جیکب آباد کے شہداء کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا۔ وارثان شہداء نے انصاف کے لئے ہر ریاستی ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا، مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں نے دہشت گردوں کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ اجلاس کے بعد مرکزی امام بارگاہ جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button