مشرق وسطی

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جاسوس کو گرفتار کر لیا

شیعہ نیوز: لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ لبنان اور حزب اللہ کی سیکورٹی فورسز نے اس ملک میں صیہونی حکومت کے جاسوس اور کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

النشرہ نیوز چینل نے بتایا ہے کہ لبنان میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد لبنان کے "ایم ٹی وی” چینل نے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللہ اور لبنانی سیکورٹی فورسز نے مرجعیوں کے علاقے "حولا” میں صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کے جرم میں ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

۔ "ف۔ذ” کے نام سے مشہور یہ شخص اقوام متحدہ کے ادارے (UNICEF) کے ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتا تھا اور اس تنظیم کے منصوبوں کو حزب اللہ کے قریبی شہروں اور عوامی اداروں میں چلاتا تھا۔ "MTV” کی رپورٹ کے مطابق اس گرفتار شخص کا بھائی لبنان میں حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا بہت جلد دنداں شکن جواب ملے گا، جنرل سلامی

دوسری طرف صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک "سنگین واقعے” کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں 15 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اس وقت امدادی ہیلی کاپٹروں اور 7 ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کر رہی ہے۔

صہیونی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائی الجلیل کے علاقے "تال حای” پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو لبنان میں وائر لیس کمیونیکیشن ڈیوائسز کے پھٹنے سے کم از کم 20 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کا ذمہ دار صیہونی حکومت کو قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دشمن اس مجرمانہ جارحیت کی قیمت ضرور چکائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button