رہبر انقلاب کا ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر قیدیوں کے معافی کا اعلان
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر2 ہزار 887 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کی درخواست پر عوامی، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 887 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل ملوث تھا، اے بی سی نیوز
عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے مطابق عدلیہ کے نائب سربراہ نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم کی طرف سے معافی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 59 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا اور 140 خواتین اور 39 دیگر قیدیوں کو معافی دی گئی۔