مشرق وسطی

ایران، کوئلے کی کان میں دھماکا، 51 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز: ایران میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 51 ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے وقت کان میں 70 افراد موجود تھے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق کوئلے کے کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یہ تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے جب کہ 24 افراد لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر جنوب مشرق میں طبس شہر کے قریب کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کان کے 2 بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کارکن موجود تھے۔ سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلال احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشیوشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ہنگامی اور ریسکیو عملے کو بھیجا دیا گیا ۔ حکام نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button