دنیا

حزب اللہ کی ممکنہ سخت جوابی کاروائی، تل ابیب حکام پریشان، فضائی حدود بند

شیعہ نیوز: بیروت پر دہشت گرد حملوں کے بعد حزب اللہ کے جوابی حملوں کے خوف سے تل ابیب حکام نے شمالی سرحدوں پر فوج کو مزید چوکس کردیا ہے اور ملکی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

قدس الاخباریہ نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

بیروت میں حزب اللہ اعلی کمانڈروں کی شہادت کے بعد مقاومتی تنظیم کی جانب سے جوابی کاروائی کے خوف میں مبتلا تل ابیب حکام نے شمالی سرحدوں پر تعیینات سیکورٹی اہلکاروں کو مزید الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے ’مستقبل کی سربراہی کانفرنس‘ کا انعقاد

حزب اللہ نے جوابی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے آج علی الصبح حیفا میں اہم صہیونی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مزید حملوں سے بچنے کے لئے ساحلی شہروں عکا، نہاریا اور حیفا میں رفت و آمد کو محدود کرنے کے علاوہ فضائی حدود بند کردی ہیں۔

یسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نہاریا کی مقامی انتظامیہ نے اتوار کے دن اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ الخضیرہ سے شمالی فلسطین تک کی فضاوں کو تین دن کے لئے پروازوں کے لیے بند کردیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے صہیونی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کسی حکمت عملی کے بعد ایک نامشخص اور مہنگی جنگ کی طرف جارہا ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا جو ہمارے لیے بحران پیدا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button