مشرق وسطی

صہیونیوں کے خلاف حملے بڑھائیں گے، کتائب حزب اللہ

شیعہ نیوز: عراقی مقاومتی تنظیم نے کہا ہے فلسطین اور لبنان کی حمایت میں صہیونیوں پر حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے اعلی عہدیدار نے صہیونیوں پر حملوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے اعلی رہنما ابوعلی العسکری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ اور لبنان پر حملوں میں اضافے کے بعد عراقی مقاومت اس کا بھرپور جواب دے گی اور اپنے حملے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عراق میں قائم امریکی تنصیبات پر بھی حملے کئے جائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراقی کی دوسری مقاومتی تنظیمیں بھی اپنی کاروائیوں میں اضافہ کریں گی۔

العسکری نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے عراق میں بھی مشکوک سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ عراق میں بھی مذموم کاروائی کی جاسکتی ہے۔ عراقی مقاومتی تنظیمیں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button