سردارلشکر اسلام سید حسن نصراللہ کی شہادت،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج، گلگت بلتستان میں شٹرڈاؤن
ایم ڈبلیو ایم کے تحت صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات ہونگے۔
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان کے مطابق قائد مقاومت سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں مظلومانہ شہادت کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجارہا ہے ۔
تفصیلات کے احتجاجی مظاہروں میں ملک بھر کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے دینی غیرت وحمیت سے سرشار رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔
اسرائیلی جارحیت اور امریکی پشت پناہی کے خلاف ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی اجتماعات ہونگے۔
ایم ڈبلیو ایم کے تحت صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات ہونگے۔
ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونگے۔
گلگت بلتستان غیور عوام نے آج سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر بڑے پیمانے پر اجتماعات اور مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک ہو گا۔
لاہور میں 3 بجے سہ پہر احتجاجی ریلی اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ تک نکالی جائے گی۔