اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشتگردی ہے، حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کیخلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت ہے، حسن نصراللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، حسن نصراللہ کی شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، دعاء ہے کہ اللہ کریم شہید کی شہادت کو قبول فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button