پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی کراچی میں پرامن ریلی پر پولیس اور رینجرزکی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت
شیعہ نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نکالی گئی ریلی پرکراچی میں پولیس اور رینجرزکی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت ۔
انہوںنے کہا کہ نہتے پر امن شرکاء پر سندھ پولیس کی جارحیت امریکہ و اسرائیل کی غلامی کا ثبوت ہے۔
عالم اسلام کے ہیرو شہید راہ قدس سے محبت کرنے والوں پر تشدد کر کے سندھ حکومت نے ثابت کیا کہ ان کے آقا امریکہ و اسرائیل ہے۔
پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں آمروں سے بھی آگے نکل چکی ہے۔
ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
وطن عزیز کا بچہ بچہ فلسطین، لبنان،یمن کے مجاہدین اور مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔