مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الحدیدہ پر حملے سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یمنی رہنما

شیعہ نیوز: یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر گذشتہ روز صہیونی فوج نے فضائی حملہ کیا اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا۔

صہیونی حملے کے بعد یمنی رہنماوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فضائی حملوں میں سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یمن صہیونی حکومت کو بھرپور جواب دے گا۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہے۔ امریکہ نے صہیونی حکومت کو گرین سگنل دیا ہے لہذا اس کو حالات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگا۔

رہنماوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے یمن میں سویلین تنصیبات پر حملہ کیا ہے جس سے یمنی عوام کا ردعمل آنا یقینی ہے۔ امریکہ یمن میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔ صہیونی حکومت کو بھی اپنے اہداف میں بری طرح شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اپنے امریکی اور صہیونی دشمنوں سے نمٹنے کے طریقے سے بخوبی واقف ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ یمن سے ڈرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button