پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف ٹنڈومحمدخان میں احتجاجی ریلی

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی سٹی برج پر واقع پریس کلب پہنچی، جہاں شرکاء نے دھرنا دے کر اپنے مطالبات پیش کیے۔

شیعہ نیوز : شہید سید حسن نصر اللہ کی بیہمانہ شہادت کے خلاف شیعان حیدر کرار، ٹنڈو محمد خان کی جانب سے جامع مسجد علی سے ایک پُرعزم اور پُرجوش احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی سٹی برج پر واقع پریس کلب پہنچی، جہاں شرکاء نے دھرنا دے کر اپنے مطالبات پیش کیے۔

اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی رہنما محمود الحسن، آغا غلام رسول سرہیو، مولانہ کاظم مطہری، مولانا ذوالقرنین حیدر، مولانا امیر حسین رحمانی، اسداللہ رند اور جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حافظ لال محمد نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت نے اسرائیل کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر کراچی میں امریکی سفارت خانے پر ریلی، پولیس رینجرز کی بہیمانہ شیلنگ اور فائرنگ

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب بھرپور قوت سے دیا جانا چاہیے۔ اسرائیل  نے حسن نصر اللہ کو شہید کر کے اپنے نابودی کا سامان فراہم کر دیا ہے۔ ریلی کا اختتام احتجاجی عزاداری اور سینہ زنی سے ہوا، جس میں شرکاء نے شہید کے غم اور اپنے غصے کا پُرجوش اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button