مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت دوسرے ہفتے میں داخل، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد حملے

شیعہ نیوز: لبنان کے خلاف گزشتہ ہفتے 23 ستمبر کے روز شروع ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے وسیع ہوائی حملے آج دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں جن کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ 900 سے زائد افراد شہید بھی ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سمیت تقریبا تمام اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے چلنے والے قطر کے قریبی ای مجلے العربی الجدید نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر اعلی رہنماؤں کے قتل پر ایران و حزب اللہ کے ردعمل کی منتظر ہے، اسرائیلی حملے لبنانی محاذ پر کشیدگی میں بڑھ چڑھ کر اضافہ کر رہے ہیں جن سے لبنان کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد شہید و زخمی ہو جاتے ہیں۔

لبنانی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی رژیم نے لبنان کے مختلف علاقوں پر 216 سے زائد ہوائی حملے کئے جن میں عام شہری علاقوں پر شدید بمباری کی گئی۔ گزشتہ رات جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبر سے لے کر اب تک ہونے والے تمام اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی کل تعداد 1 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں 104 بچے اور 194 خواتین بھی شامل ہیں تاہم ان حملوں میں زخمی ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button