فلسطین کے حامی ایران کی مخالفت کرنے والا مسلک پرست اور اختلاف پھیلانے والا امت کا غدار ہے،امیر جماعت اسلامی
پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔حماس سے بڑی کوئی طاقت نہیں جس کی پیروی کی جائے۔
شیعہ نیوز : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک شاندار بیان میں کہا ہے کہ حماس نے حسن نصر اللہ کی شہادت
پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔حماس سے بڑی کوئی طاقت نہیں جس کی پیروی کی جائے۔
اس وقت امت میں کوئی تفرقہ نہ پھیلائے۔یہ فرقہ پرستی اور مسلک پرستی کا رویہ ہے۔اگر کسی کو معلومات کی بنیاد پر اختلاف ہے تو اسے ہوا نہ دیں ۔
امت میں اختلافات کی بات کرنے والا غداری کا مرتکب ہوگا وہ اسرائیل امریکہ کو تقویت دے گا۔مظلومین ِ غزہ کا ساتھ دینے والے ایران کے خلاف باتیں کرنا مسلک پرستی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا جو بھی فلسطین کے حامی کی مخالفت کرتا ہے وہ امت کا خائن اور غدار تصورکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے قائد حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر ملک بھرمیں غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا۔
کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد سرغنہ نے اپنے ایک خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے اس شیعہ سنی اتحاد کے قابل تعریف عمل کو تنقید کا نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی گفتگو کی تھی۔