دنیاہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب میں طاقت ور خودکش حملے میں چھ اسرائیلی ہلاک، 10 زخمی

شیعہ نیوز: صہیونی ریاست (مقبوضہ فلسطین) کے مرکزی شہر تل ابیب میں منگل کی شام ایک خودکش حملے کے نتیجے میں چھ صہیونی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ "یافا آپریشن” کے مرتکب افراد نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دراندازی کی۔ انہوں نے ایک فوجی کو چاقو مارا، اس کا ہتھیار چھین لیا اور پھر اس کے ہتھیار سے کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل حملے کے حوالے سے صیہونی میڈیا کا اعتراف

عبرانی میڈیا نے کہا کہ فائرنگ دو مقامات پر ہوئی اور اندازہ ہے کہ دو افراد نے حملہ کیا۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اسرائیلی پولیس کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ فائرنگ کا حملہ ایک فلسطینی نے کیا تھا۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں ابتدائی طور پر چھ افراد کی ہلاکت اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قتل عام کے جواب میں قابض صہیونی دشمن پر فدائی حملوں کے سیلاب کی دھمکی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button