مشرق وسطی

ایران نے اہم اسرائیلی بیس کو ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ تہران ٹائمز نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور نقصان پہنچایا۔

تہران ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایف 35 جہازوں کے ذریعے 27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت لبنان میں بمباری کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button