اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

حماس اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں پر معترف

شیعہ نیوز: حماس نے اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کو سراہا ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے بہادرانہ انداز میں ہمارے مقبوضہ خطے کے بڑے علاقے پر میزائل حملوں پر مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام کے خلاف قابض حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں اور ہمارے شہید قومی ہیروز کے خون کے جواب میں ایران کو بہادرانہ اقدام پر مبارک دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیل کے تین اہم فوجی مراکز کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید حملوں کی جرات کی تو اس کو خطرناک نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایران کے حملوں کے بعد تہران، بیروت اور غزہ میں عوام نے سڑکوں پر نکل جشن منایا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button