مشرق وسطی

ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے اور 10 ٹن امدادی کھیپ نے امداد کے حوالے سے لبنان کا محاصرہ توڑدیا

شیعہ نیوز: ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا ہے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک وفد کے ہمراہ دس ٹن کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی امداد لے کے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ سید عباس عراقچی ایک سفارتی وفد اور امدادی کھیپ کے ہمراہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جنایات کا نتیجہ اس خونخوار بھیڑیے کے صفحہ وجود سے خاتمے کی صورت میں نکلے گا، رہبر معظم

انھوں نے کہا ہے وزیر خارجہ کے ساتھ بیروت جانے والے وفد میں دو اراکین پارلیمان اور ہلال احمر سوسائیٹی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں بیروت جانے والا یہ وفد اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں پر مشتمل دس ٹن کی امدادی کھیپ بھی لے گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button