مشرق وسطی

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 788 ہوگئی

شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 364 دن میں غزہ کے ساکنین پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی ہے۔

جمعے کو فلسطین کی معا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 364 دنوں میں 96 ہزار 794 بے گناہ فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 364 دنوں کے دوران غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں اوربمباریوں کا سلسلہ جاری رہا جن میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب عام فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اپنے فرائض کی انجام دہی میں نہ تعلل سے کام لیں گے نہ جلدی بازی کریں گے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے عام شہریوں پر آٹھ بار وحشیانہ حملے کئے جن میں 99 فلسطینی شہید اور 169 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ممانعت کی وجہ سے غزہ کے ساکنین کے لئے انسان دوستانہ امداد رسانی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دس لاکھ دربدر ہونے والے فلسطینی مسلسل دوسرے مہینے بھی غذائی امداد سے محروم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button