پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے باپ شہید بیٹا زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطاق کراچی نرسری ٹیپو سلطان روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ اظہر عباس شہید جبکے ان کا بیٹا عون علی شدید زخمی ہوگئے ۔نمائندے کی اطلاعاتکے مطابق شیعہ باپ بیٹے کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اظہر عباس اور ان کا بیٹا عون علی رکشے میں نرسری ٹیپو سلطان روڈ سے جارہے تھے کے ان کا تعاقب کرنے والے دہشتگردوں نے ان پر نرسری کے مقام پر گائرنگ کردی جس سے باپ بیٹے شدیدزخمی ہوگے دونوں کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اظہر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔جبکے ان کے بیٹے عون علی کی بھی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
مومنین سے زخموی عون علی کے لیے دعائے صحت کی اپیل ہے