مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 90 معصوم فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں معصوم فلسطینی خاندانوں کا تین بار قتل عام کیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 89 معصوم شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ اور 66 زخمیوں کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں الضاحیہ میں رات بھر بمباری، آبادی کے جبری انخلا کا حکم

وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023 سے اب تک 96,910 زخمیوں کے علاوہ 41,825 شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں۔ شہری دفاع کا عملہ اور ایمبولینس کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button