دشمن کوئی غلطی کرے تو سخت جواب دیا جائے گا، جنرل عبدالرحیم موسوی
شیعہ نیوز: ایرانی چیف آرف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے صہیونی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ کسی قسم کی غلطی کرنے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صہیونی حکومت شہید حسن نصر اللہ اور دیگر کمانڈروں کو قتل کر کے حزب اللہ کو تباہ کرنے کا دعوی کرتی ہے لیکن میدان جنگ کے واقعات بتاتے ہیں کہ حزب اللہ مضبوط ہو گئی ہے اور وہ ہر روز دشمن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الجزیرہ نے رہبر معظم انقلاب کے خطبہ جمعہ کے عربی حصے کو ری ٹیلی کاسٹ کیا
جنرل موسوی نے یمنی چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اہم شخص کو کھو دیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہار مانیں، بلکہ شہید کا خون ہماری صلاحیتوں کو تقویت دیتا ہے اور دشمنوں کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
جنرل موسوی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے وعدہ صادق 2 آپریشن کا جواب دے کر کوئی غلطی کی تو ہم انہیں سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں مختلف مقاومتی تنظیمیں پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔