پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے، علامہ حیات عباس نجفی

شیعہ نیوز: ہفتہ مقاومت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی گئی۔ جس سے خطاب علامہ حیات عباس نجفی، مولانا علی عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ شرکاء ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے، حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگی۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین و لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خون کے آخری قطرے تک فلسطین کا دفاع کریں گے، مشرق وسطیٰ امریکی و اسرائیل کا قبرستان بنے گا۔ شرکاء ریلی کے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button