پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیراہتمام اسلامی مزاحمت کی سرخیل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ و مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، کاشف ظہور نقوی، بشارت عباس قریشی، مولانا شاہد نزیر، صابر خان، مولانا حسین بخش سروری، علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجینیئر سخاوت علی سیال، علامہ محمد رضا، سید انیس حیدر نقوی، مجاہد حسین صدیقی، مشتاق حسین، شاہد عباس، جواد حیدر، حاجی اقبال نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا اور دو گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود مسلم دنیا کے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، ہم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کرنے والے اسرائیل کا ناپاک وجود اللہ کی پاک دھرتی پر برداشت نہیں کرتے، اسرائیل اور اس کے سرپرست حسن نصر اللہ کی شہادت پر خوش نہ ہوں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی شہادت اسرائیل کے لیے پہلے سے زیادہ عذاب بن کر ٹوٹے گی، اسرائیل اگر یہ سمجھتا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک متاثر ہوگی تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اسرائیل آپ اپنے وجود کو باقی نہیں رکھ سکے گا، اسرائیل پوری دنیا کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ایسے میں پوری دنیا کے اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، اس وقت اتحاد امت کی بہت ضرورت ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلے، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر قراردادیں منظور کی گئیں کہ یہ احتجاجی اجتماع سید علی خامنائی کی رہبریت پر مکمل اعتماد اور عہد کی تجدید کرتا ہے اور قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کی ولولہ انگیز قیادت و رہنمائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک ازادی کو فیصلہ کن مرحلے تک پہنچانے والے مجاہد حسن نصراللہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

قبلہ اول بیت المقدس پر غیرقانونی ناجائز صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور نہتے فلسطینی عوام پر مظالم، نسل کشی، مساجد سکول، ہسپتالوں، پناہ گزینوں، عوامی مراکز، زرائع و ابلاغ پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی انسانی برادری خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے غاصب اسرائیل کو ان حربوں سے باز رکھے، اس موقع پر اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور جماعت اسلامی لبنان کے امیر محمد طفوش کی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین اور لبنان کشمیر سمیت دنیا بھر کے خطوں میں جاری ازادی حریت اور استقلال پر مبنی تحریکوں کی یہ اجتماع مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button