
سپاہ پاسداران کی صیہونی اہداف کو نشانہ بنانے والی نئی ٹیکنالوجی ہے کیا؟
شیعہ نیوز: ایرانی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے ایک ایسی خفیہ ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو صیہونی رجیم کیخلاف حملوں میں انتہائی مہلک اور موثر ثابت ہو گی۔ اس ٹیکنالوجی کو حالیہ وعدہ صادق ٹو آپریشن کے دوران کمزوری طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے انتقامی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے کئی ہفتوں کی تاخیر سامنے آئی تھی۔ اس تاخیر کی وجہ اب سامنے آئی ہے کہ کیونکہ آئی آر جی سی نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی تھی۔ اس ٹیکنالوجی کو اسرائیل پر حالیہ حملوں کے دوران کمزوری طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سپاہ پاسداران انقلاب کو اسرائیل کے سامنے کسی بھی تصادم میں فیصلہ کن۔ الاداتی فراہم کریگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپاہ نے منگل کو اسرائیل پر میزائل حملوں میں نئی ٹیکنالوجی کو جزوی طور پر استعمال کیا۔