مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حیفا اور لویاتان گیس کی جیٹی پر حزب اللہ کے میزائل حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے بدھ کو حیفا اور اس کے نواح میں واقع لویاتان گیس کی جیٹی پر میزائل حملے کئے ہیں۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے قیساریا پر بدھ کو کم سے کم دس میزائل فائر کئے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفا سے لے کر قیساریا تک خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

صیہونی حکومت کے چینل 14 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے کے بعد صیہونی فوج کا فلاخن داؤد ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، تحریک بیداری اُمت مصطفی کے زیراہتمام طوفان الاقصی ریلی

صیہونی حکومت کی واللا نیوز سائٹ نے بھی بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی گیس نکالنے کی لویاتان جیٹی پرحزب اللہ نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے یہ حملے بیروت کے ضاحیہ جنوبی، بقاع اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں کے جواب میں کئے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ روزبھی اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ نے اپنے میزائل حملوں کے نئے مرحلے میں حیفا اور اس کے اطراف کے علاقوں پر 105 میزائل داغے ہیں۔

ان حملوں کے بعد حیفا کے گورنر نے بتایا کہ انھوں نے خلیج حیفا میں کیمیکل کارخانے کو خالی کردینے کا حکم دے دیا ہے ۔

یاد رہے کہ حیفا مقبوضہ فلسطین کا سب سے بڑا اور اہم ساحلی شہر ہے اور یہ شہر اپنی اہم بندرگاہ کے علاوہ کیمیائی اور صنعتی کارخانوں کے لحاظ سے بھی صیہونی حکومت کی معیشت کی رگ حیات کی حیثیت رکھتا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بتایا ہے کہ اس کے حملوں کے بعد صیہونی میڈیا نے زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی مقبوضہ بیت المقدس کے ہداسا اسپتال منتقلی کی فوٹیج نشر کی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button