مشرق وسطی

مراکش کی جامعات کے ہزاروں طلباء کا غزہ اور لبنان کی حمایت میں احتجاج

شیعہ نیوز: مراکش کی متعدد یونیورسٹیوں میں بدھ کے روز ہزاروں طلباء نے غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

یہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے مطالبہ کرنے کے لیے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں ایک روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

مشرقی شہر اوجدہ، اغادیر، وسطی شہر الجدیدہ اور مغربی شہر قنیطرہ اور مراکش کی شمالی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباء نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے منظم کئے۔

ان مظاہروں کے دوران، طلباء نےفلسطین اور لبنان کے حق میں نعرے لگائے۔

طلباء نے فلسطینی پرچم اور غزہ میں مزاحمتی رہنماؤں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار اور شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تصاویر شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button