مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنرل قاآنی آئندہ چند دنوں میں نشان فتح حاصل کریں گے

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی پوری طرح صحیح وسالم ہیں اور ان شاء اللہ آئند چند دنوں میں رہبر انقلاب اسلامی سے نشان فتح حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر جنرل ابراہیم جباری نے آج بدھ کو، رہبر انقلاب اسلامی کے نقطہ نگاہ سے امریکی انسانی حقوق کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی مکمل طور پر صحیح وسالم ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں رہبر انقلاب اسلامی سے نشان فتح حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت، صہیونی فوج کا ضاحیہ پر دوبارہ حملہ

انھوں نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے منگل کے خطاب کے بارے میں کہا کہ لبنان میں شیخ نعیم قاسم کے خطاب نے روز ا‌فزوں آمادگی کی خبر اورکامیابی و فتح مندی کی نوید دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے کہا کہ شیخ نعیم قاسم نے بتایا ہے کہ اگر کہیں کوئی نقص اور کمزوری تھی تو اس کو دور کردیا گیا ہے۔

جنرل جباری نے اسی طرح شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی گزشتہ رات کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ جس عمارت پر یہ حملہ کیا گیا، اس میں کوئی ایرانی نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button