لاپتا افراد کیس میں سست روی ، مایوس شہریوں نے عدالت میں پیش ہونا ہی چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جمعرات کو گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، تاہم کیس کی پیروی کیلئے گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
شیعہ نیوز : لاپتا افراد کی بازیابی میں عدم پیشرفت کے باعث مایوس شہریوں نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا، یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جج نے کہی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جمعرات کو گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، تاہم کیس کی پیروی کیلئے گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے صورتحال پر ریمارکس دیئے کہ عدالت شہریوں کی آخری امید ہے، لیکن گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے پیشرفت نہ ہونے سے شہری مایوس ہو رہے ہیں، اور پیشرفت نہ ہونے کے باعث اب شہری پیش نہیں ہو رہے۔
عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسران لاپتا شہریوں کے اہلخانہ کی جے آئی ٹی میں شرکت یقینی بنائیں۔ عدالت نے انوسٹگیشن افسر کو ایف آئی اے سے شہریوں کی ٹریول ہسٹری سے متعلق رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی تازہ رپورٹس آئندہ سماعت تک طلب کر لیں۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت درخواستوں کی مزید سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اس وقت بھی کئی درجن شیعہ نوجوان نا کردہ گناہوں کے سبب تاحال جبری لاپتہ ہیں، جن کے پیارے کئی کئی برسوں سے ان کی راہ تک رہے ہیں کئی ایک کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوگئے ، کئی ایک کے ورثاء عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔