مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کی آیت اللہ سیستانی کے خلاف ہرزہ سرائی پر عراقی ایوان صدر کا ردعمل

شیعہ نیوز: عراق کے صدارتی ایوان کے ایک بیان میں شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی کے خلاف صیہونی حکومت کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 14 کی جانب سے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی کی دیگر مزاحمتی سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ تصویر شائع کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ قتل عام کے اہداف میں سے قرار دینے پر عراقی ایوان صدر کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

عراق کے صدارتی ایوان نے صیہونی ذرائع ابلاغ کی آیت اللہ سیستانی کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید کی مذمت کرتے ہوئے تمام

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیجانب سے اسرائیل کیلئے ایک سال میں 17 ارب 90 کروڑ ڈالر کی فوجی امدا

اسلامی اور غیر اسلامی مذاہب اور ان کے مقدسات کے احترام کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ اس طرح کے توہین آمیز اقدام کو خطے میں کشیدگی اور تشدد کے خطرے کو بڑھانے کا باعث قرار دیا۔

عراق کے صدارتی محل کے بیان میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کے ایسے کسی بھی ناروا اقدام کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے موثر کارروائی کرے۔

عراقی ایوان صدر کے بیان میں فلسطین اور لبنان پر حملوں کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی پرعزم کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے عوام کے حق خودارادیت کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں عراق کے مضبوط اور اصولی موقف پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عراقی حکومت کے ترجمان نے بھی ایک میڈیا بیان کے ذریعے صیہونی رجیم کی مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سیستانی کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button