دنیا

جرمنی میں فلسطین اور لبنان کی حمایت میں سڑکوں پر مظاہرے

شیعہ نیوز :ہزاروں جرمن عوام فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطینی عوام کی عوامی حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کے بعد ہزاروں جرمن عوام میونخ کی سڑکوں پر جمع ہوئے، جہاں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : الشاطی کیمپ میں بچوں کا ہولناک قتل عام اسرائیل کا بھیانک جرم ہے، حماس

مظاہرین نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور سیزفائر کا مطالبہ بھی کیا۔

جرمن شہریوں نے فلسطینی اور لبنانی پرچموں کے ساتھ ساتھ تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ہتھیاروں اور جنگ کے لیے 100 بلین ڈالر منظور نہیں”۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button