تل ابیب پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ/ بن گوریون ہوائی اڈے
شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے بڑے حصے میں الارم سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تل ابیب سے لے کر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں نیتنیا تک مقبوضہ علاقوں کے بڑے حصے میں الارم سائرن بج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حیفا سمیت مقبوضہ علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ نے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بھی لبنان کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی ایئر لائن ایل ال کا ایک طیارہ بن گوریون ہوائی اڈے پر اترنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن لبنانی حزب اللہ کے میزائل حملے کی وجہ سے اسے بحیرہ مردار کی طرف اپنی پرواز جاری رکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔