مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پٹی پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہوگئی

شیعہ نیوز: غزہ پٹی پر صبح سویرے ہونے والی اسرائیل کی تازہ بمباری میں اب تک 31 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

المیادین نیوز چینل کےمطابق، مشرقی خان یونس میں واقع بنی سہیلا کے ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم آج خطاب کریں گے

صیہونی جنگجوؤں نے خان یونس میں الفخاری کے علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

جبکہ جنوبی غزہ شہر میں تل الھوا محلے کے رہائشی علاقوں پر بمباری میں 2 افراد شہید ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں صلاح الدین مسجد کے ساتھ ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری ہوئی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button