مشرق وسطی

آخری دم تک دشمن کے سامنے مقاومت کریں گے، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کے سامنے مرعوب ہونے کے بجائے آخری دم تک استقامت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صہیونی حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی، اسامہ حمدان

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ صہیونیوں کے پیغامات اور دھمکیوں پر ہمارا ردعمل یہی ہے کہ دشمن کے سامنے مرعوب ہونے کے بجائے ہم آخری دم تک استقامت کریں گے۔

شہید جنرل عباس نیلفروشان کی میت عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں باشکوہ تشییع کے بعد آج علی الصبح ایران پہنچ گئی ہے جہاں مختلف شہروں میں تشییع کی جارہی ہے۔

تشییع میں اعلی سول اور عسکری حکام شرکت کررہے ہیں جن میں جنرل قاآنی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button