مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تہران میں شہید جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت

شیعہ نیوز: شہید میجر جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ امام حسین اسکوائر میں جمع ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایران کے سپریم ایڈوائزر میجر جنرل عباس نیلفروشان کی نماز جنازہ کا آغاز فوجی اور قومی حکام، شہدا کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کی موجودگی میں امام حسین علیہ السلام کے مزار پر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب پر میزائل حملہ، حزب اللہ کی صیہونی فوج کے خلاف 32 کارروائیاں

شہید میجر جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ امام حسین اسکوائر میں جمع ہورہے ہیں۔

صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے امام حسین اسکوائر کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

نیلفروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا۔

امام حسین اسکوائر پر موجود ایک خاتون نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شہید نیلفروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا ہے اور ہم یہاں اپنے رہبر کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔

جنرل نیلفروشاں کی تشییع جنازہ میں موجود افراد نے لبیک یا حسینؑ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button